Pakistan
This article was added by the user . TheWorldNews is not responsible for the content of the platform.

ورلڈکپ؛ مکی آرتھر نے بھارت میں ٹیم کو جوائن کرلیا

قومی ٹیم آج سہ پہر 2 سے 5 بجے تک پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی ٹیم آج سہ پہر 2 سے 5 بجے تک پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کیلئے حیدرآباد میں موجود قومی ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے اسکواڈ کو جوائن کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے کھلاڑی حیدرآباد کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں ٹریننگ میں حصہ لیں گے جبکہ ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر بھی اسکواڈ جوائن کرسکتے ہیں۔

قومی ٹیم آج سہ پہر 2 سے 5 بجے پریکٹس سیشن کا آغاز کرے گی، جس میں کھلاڑی بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ ڈلرز میں حصہ لیں گے۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ قومی ٹیم کا پریکٹس سیشن؛ ’6 فٹ 9 انچ‘ کا بولر توجہ کا مرکز بن گیا

قبل ازیں جمعے کو نیوزی لیںڈ کے خلاف پہلے وارم اَپ میچ میں پاکستان کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔ قومی ٹیم اپنا دوسرا وارم اَپ میچ آسٹریلیا کے خلاف 3 اکتوبر کو کھیلے گی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا، قومی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ نیدرلینڈز کیخلاف کھیلے گی۔