Pakistan
This article was added by the user . TheWorldNews is not responsible for the content of the platform.

لاڑکانہ میں اسکول پرنسپل کی چار سالہ بچے سے مبینہ زیادتی

لاڑکانہ: صوبہ سندھ کے علاقے لاڑکانہ میں پولیس نے چار سالہ بچے سے مبینہ زیادتی کرنے والے اسکول پرنسپل کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں مارکیٹ تھانہ کی حدود کے شیخ محلہ میں قائم نجی اسکول میں زیر تعلیم چار سالہ طالب علم عثمان میرانی کو اسکول پرنسپل نے مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ بچے کے والد آصف علی میرانی کی مدعیت میں اسکول پرنسپل اور چپڑاسی کیخلاف مقدمہ درج کر کے پرنسپل کو گرفتار کرلیا گیا جس کی شناخت محمد حسن بھیو کے نام سے ہوئی جبکہ مقدمے میں نامزد اسکول کے چپڑاسی عبدالجبار شیخ کی گرفتاری کے لیے کاروائی کی جارہی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق متاثرہ بچے کا میڈیکل اور گرفتار ملزم کے ڈی این اے نمونے لیے جارہے ہیں جبکہ گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کی کاروائی کی جارہی ہے۔