کراچی: شہر قائد میں بڑھتے نئے انفلوئنزا وائرس سے لوگ نزلہ کھانسی، بخار میں مبتلا  ہونے لگے ، محکمہ صحت نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں بڑھتے فلو وائرس پر ایڈوائزری جاری کی ہے، جس میں کہا گیا ہے شہر میں بڑھتے نئے انفلوئنزا وائرس سے لوگ نزلہ کھانسی، بخار میں مبتلا ہورہے ہیں۔

وائرس سے حاملہ خواتین، چھوٹے بچے اور دائمی امراض میں مبتلا 65 سال سے زائد عمر کے افراد زیادہ متاثر ہوسکتے ہیں، اسپتا لوں کو داخل متاثرہ مریضوں کو آئسولیشن میں رکھنے کی ہدایت کی گئی ۔

عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ کھانستے اور چھینکتے وقت ناک اور منہ کو ٹشو سے ڈھانپ لیں، استعمال شدہ ٹشو کو ڈھکے ہوئے کوڑا دان میں پھینکیں، ہاتھوں کو اینٹی بیکٹیریل صابن یا ہینڈ واش سے اچھی طرح دھوئیں، آنکھ، ناک اور منہ کو نہ چھوئیں۔