Pakistan
This article was added by the user . TheWorldNews is not responsible for the content of the platform.

ایوان صدر میں نہ ہوتا تو آج میں بھی جیل میں ہوتا، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی کاکہنا ہے کہ اگر  میں ایوان صدر میں نہ ہوتا تو آج خود بھی جیل میں ہوتا، حج پر گیا ہوا تھا تو الیکشن ایکٹ کی ترامیم جاری ہوگئی، میں نے ذاتی طور پر چیئرمین پی ٹی آئی کو مالی امور میں ایماندار پایا۔

صدر مملکت  نے کہا کہ الیکشن ایکٹ 2017کی شق 57میں ترمیم آئین کے خلاف ہے، آئین کہتا ہے کہ اگلا صدر منتخب ہونے تک موجودہ صدر اپنی ذمہ داریاں سنبھالے گا،مردم شماری کے معاملے میں مسائل آرہے تھے ۔

انہوں نے کہاکہ چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی)آج بھی میرے لیڈر ہیں، جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف ریفرنس  میں نے نہیں بھیجا تھا، قاضی فائز عیسی کی کارکردگی سے مطمئن ہوں،الیکشن کے حوالے سے جب میں نے وزارت قانون سے مدد لی تو انہوں نے کہاکہ الیکشن کی تاریخ دینا صدر کا کام نہیں،انتخابات کی چیف الیکشن کمیشن ہی تاریخ دے سکتا ہے۔