Pakistan
This article was added by the user . TheWorldNews is not responsible for the content of the platform.

عوام کو پٹرول قیمت میں کمی کا مکمل ریلیف نہ ملا، ڈیلر منافع بڑھادیا گیا

تیل کمپنیوں کا مارجن 47 پیسے فی لیٹر اور ڈیلرز مارجن میں فی لیٹر 41 پیسے کا اضافہ

تیل کمپنیوں کا مارجن 47 پیسے فی لیٹر اور ڈیلرز مارجن میں فی لیٹر 41 پیسے کا اضافہ

 اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات پر مکمل ریلیف عوام تک نہ پہنچ سکا۔

پٹرول اور ڈیزل پر تیل کمپنیوں اور ڈیلرز کا مارجن مزید بڑھا دیا گیا۔ پٹرول اور ڈیزل پر مارجن میں 88 پیسے فی لیٹر مزید اضافہ کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق تیل کمپنیوں کا مارجن 47 پیسے فی لیٹر بڑھا دیا گیا اور ڈیلرز مارجن میں فی لیٹر 41 پیسے کا اضافہ کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں گیارہ روپے فی لیٹر تک کمی کا اعلان

پٹرول پر او ایم سی مارجن 6.47 روپے سے بڑھ کر 6.94 روپے فی لیٹر ہوگیا۔ پٹرول اور ڈیزل دونوں پر ڈیلرز مارجن 7.41 روپے سے بڑھ کر 7.82 روپے فی لیٹر ہو گیا۔ ڈیزل پر او ایم سی مارجن 6.70 روپے سے بڑھ کر 7.17 روپے فی لیٹر ہوگیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 16 ستمبر کو بھی پیٹرول، ڈیزل پر او ایم سی اور ڈیلرز مارجن فی لیٹر 88 پیسے بڑھایا جا چکا ہے۔