Pakistan
This article was added by the user . TheWorldNews is not responsible for the content of the platform.

  نگران وزیر اعظم عوام کے پیسوں پر دنیا میں گھومتا پھر رہا ہے، شعیب شاہین

اسلام آباد: تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن شعیب شاہین نے کہا ہے کہ ایک شخص کی دشمنی میں ملک کو داو پر لگا دیا گیا ہے،ایک نگران وزیر اعظم عوام کے ٹیکس کے پیسوں پر چارٹرڈ طیارے پر دنیا میں گھومتا پھر رہا ہے۔

حکومت پر مزید تنقید کرتے ہوئے شعیب شاہین نے کہاکہ  چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر کا جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ہے، سائفر کیس کا مقدمہ درج کرانا غلامی کی بدترین مثال ہے،معاملے کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کے جج کی سربراہی میں ہائی پاور جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

انہوں نے کہاکہ  ٹی وی شو میں غلط روایت قائم کی گئی اسکی حمایت نہیں کرتے، چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس دینے کے حوالے سے عوام کیساتھ جھوٹ بولا جا رہا ہے جبکہ اصل حقیقت یہ ہے کہ انہیں ایک چھوٹے سے سیل میں بند رکھا گیا ہے جہاں پر انکے جان کو شدید خطرات لاحق ہیں کیونکہ ان پر پہلے بھی کئی دفعہ قاتلانہ حملے ہو چکے ہیں۔