Pakistan
This article was added by the user . TheWorldNews is not responsible for the content of the platform.

کراچی میں نالوں میں کچرا پھینکنے والے افغانیوں کے خلاف آپریشن

پولیس نے افغانیوں کی ٹیم کا سامان بھی ضبط کر لیا اور فیروز آباد تھانے میں ایف آئی آر درج کرلی

پولیس نے افغانیوں کی ٹیم کا سامان بھی ضبط کر لیا اور فیروز آباد تھانے میں ایف آئی آر درج کرلی

  کراچی: نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا ہے کہ  شہری ماحول کو خراب کرنے والے افراد کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے۔

یہ بات انہوں نے آج بروز اتوار وزیراعلیٰ ہائوس سے جاری اپنے بیان میں کہی۔ نگراں وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی ہدایت پر ضلع شرقی کراچی میں افغانیوں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔

افغانی ضلع شرقی کے جمشید زون کی یو سی 8 (پی ای سی ایچ ایس) کے کشمیر روڈ، علامہ اقبال روڈ، خالد بن ولید روڈ، سر سید روڈ، طارق روڈ اور نور گرائونڈ میں شہر کے مختلف علاقوں سے کچرا اٹھا کر اس میں سے اپنی من پسند اشیاء نکال کر باقی کچرا نالوں میں پھینکتے ہیں جس کی وجہ سے نالے بند ہوجاتے ہیں۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ کو رپورٹ میں بتایا گیا کہ غیر قانونی  کچرا پھینکنے والی جگہ سے صفورا ورکشاپ تک الگ الگ مواد کی نقل و حمل  کے لیئے افغانیوں نے ٹیم بنائی تھی۔ کچرا چننے والے افغانی نہ صرف پورے علاقے میں گندگی پھیلاتے ہیں بلکہ نالے بھی چوک کر دیتے ہیں۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ غیرقانونی طور پر کچرا اٹھا کر شہر میں آلودگی پھلانے والے لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔ شہری ماحول کو خراب کرنے والے افراد کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ پولیس نے افغانیوں کی ٹیم کا سامان بھی ضبط کر لیا اور ان کا غیر قانونی کچرے کا ڈمپنگ پوانٹ بھی بند کر دی اور افغانیوں کے خلاف فیروز آباد تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

کچرے کی غیر قانونی نقل حمل کے خلاف آپریشن کی نگرانی سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ایم ڈی امتیاز شاہ نے کی۔