Pakistan
This article was added by the user . TheWorldNews is not responsible for the content of the platform.

ہمیں ہر صورت یہ والا ورلڈ کپ چاہیے: حریم شاہ کا بابراعظم سے مطالبہ

حریم شاہ کا بابر اعظم سے مطالبہ : فوٹو ویب ڈیسک

حریم شاہ کا بابر اعظم سے مطالبہ : فوٹو ویب ڈیسک

  کراچی: معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 لازمی جیتنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

کپتان بابر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر بھارت سے اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں وہ چہرے پر مُسکراہٹ لیے اپنے ہوٹل کی لابی میں بیٹھے ہیں۔

بابر اعظم نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہمیشہ شُکرگزاری کریں، اس سے زندگی میں کافی مدد ملتی ہے’۔

کپتان صاحب ہمیں ہر صورت یہ والا ورلڈ کپ چاہیے۔!! ٹیم کو بہترین کارکردگی دکھانی ہوگی۔.!!

— Hareem Shah (@_Hareem_Shah) September 30, 2023

کپتان کے اس ٹوئٹ پر جہاں اُن کے مداحوں نے ردعمل دیا اور آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تو وہیں ٹک ٹاکر حریم شاہ نے تو بابر اعظم سے مطالبہ ہی کردیا۔

حریم شاہ نے کہا کہ ‘کپتان صاحب! ہمیں ہر صورت یہ والا ورلڈ کپ چاہیے، ٹیم کو بہترین کارکردگی دکھانی ہوگی’۔

مزید پڑھیں: انشاء کے بجائے ورلڈ کپ پر فوکس کرو: حریم شاہ کی شاہین کو نصیحت

صارفین نے حریم شاہ کے مطالبے کو دھمکی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ‘ایسا نہ ہو ٹیم آپ کی دھمکیوں کی وجہ سے اچھا کھیل نہ سکے’۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا، قومی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ نیدرلینڈز کیخلاف کھیلے گی۔