لاہور: امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ بدامنی اور مہنگائی ملک کے سلگتے ہوئے مسائل، براہ راست ذمہ دار ماضی کی حکومتیں ہیں، امن کے بغیر ترقی ممکن نہیں، حکومت اور سیکیورٹی ادارے عوام کو تحفظ دیں۔

سراج الحق نے کہاکہ لوگوں کےچہروں سےمسکراہٹیں غائب،خوف وبےیقینی ہے، چاروں طرف تباہی و بربادی ہے، صدر اور وزیراعظم سے لے کر پولیس تک سب حالات خرابی کااعتراف کررہےہیں، ذمہ داری کوئی بھی قبول کرنےکوتیارنہیں ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ میں دہشت گردی کی نئی لہر سے صوبہ کا ہرشخص بری طرح متاثر، بلوچستان جل رہا ہے، اندرون سندھ اور پنجاب کے کچے کے علاقوں میں ڈاکو راج، بڑے شہروں میں سٹریٹ کرائمز، ڈکیتی کی وارداتوں نے شہریوں کی زندگی جہنم بنادی۔ ن لیگ، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی نے صوبوں اور مرکز میں سالہا سال حکومت کی، بہتری نہ لاسکیں۔ عدم استحکام اور معاشی بحران کے خاتمہ کے لیے قوم جماعت اسلامی کو موقع دے۔

انہوں نے کہاکہ  حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم کرکے گیس کی بڑھادی، حکومت عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے بجائے مذاق کررہی ہیں ، بجلی سمیت روز مرہ کی اشیاء کی قیمتیں آسمانوں سے بات کررہیں  ہیں۔