کراچی:حکومت نے پیٹرول سستا کرکے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کرتے ہوئے  نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطا بق اوگرا نے نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے  ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 20روپے 86پیسے کا اضافہ کیا ہے ، جس کے بعد ایل پی جی کی نئی قیمت 260روپے 98پیسے مقرر کردی ہے، ایل پی جی کے 11عشاریہ 8کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 3ہزار79روپے مقرر کردی گئی  ہے۔

ایسے میں شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت نے یہ مذاق کیا ہے پہلے پیٹرول کی قیمت میں کئی گنا اضافہ کرکے صرف 8روپے کم کیے ہیں ، پیٹرول کی قیمت مزید کم کرنی چاہیے کیونکہ ہماری ماہانہ تنخواہیں بہت کم ہیں ، گیس کے بل بھی کم کیے جائیں، گیس کی سروس نہ ہونے کے برابر ملتی ہے، جس کی وجہ سے ہمیں باہر ایل پی جی سلنڈر لے کر استعمال کرنا پڑتا ہے۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایل پی جی سمیت پیٹرول اور دیگر اشیاء ضروریات کی چیزوں کی قیمتوں میں کمی کی جائے اور زیادہ منافع کمانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرکے کڑی سزا دی جائے۔